سیہون شریف اور ملک کے دیگر علاقوںمیں دہشتگردی کے واقعات قابل ِمذمت ہے ‘ہم عوامی عدالت میں پانامہ کیس جیت چکے ہیں ‘قانونی عدالت میں بھی جیت جائیں ‘آخری راونڈچل رہا ہے عوامی چور وں کو عوام بھاگنے نہیں دیگی

پاکستان تحریک ِانصاف کے مر کزی رہنماء رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین کی پارٹی رہنمائوں سے بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 00:01

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک ِانصاف کے مر کزی رہنماء و ایم این اے جہانگیر ترین نے کہا کہ سہون شریف اور ملک کے دیگر علاقوںمیں دہشت گردی کے واقعات قابل ِمذمت ہے ،ہم عوامی عدالت میں پانامہ کیس جیت چکے ہیں اور انشا اللہ قانونی عدالت میں بھی جیت جائیں آخری راونڈچل رہا ہے۔ وہ جمعہ کو اوکاڑہ میں رائے محمد اسلم کھرل کے صاحبزادہ رائے حماد اسلم کھرل کزن کی شادی کی تقریب میں آر یو جے پنجاب کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر سابق وفاقی وزیر ِمملکت سید پیر صمصام علی شاہ بخاری ،رائے حسن نواز، محمد اشرف خان سوہنا،ضلعی صدر طارق ارشاد کے علاوہ عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔انہوں نے کہاکہ میں عوامی چور وں کو عوام بھاگنے نہیں دیگی ‘دہشت گردوں کا قلعہ قمع کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ حکمران صرف بیٹھے دہشت گردوں کا تماشا دیکھ رہے ہیں اِن کو عوام وملک کی فکر نہیں بلکہ پانامہ لیکس سے بچنے فکر لگی ہوئی د ہشت گردوں کی پشت پنا ہی کرنے والے جلد اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔