پاکستان نے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت دیگر 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 17 فروری 2017 22:02

پاکستان نے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری2017ء) پاکستان نے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ سمیت دیگر 3 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں موجود انتہائی مطلوب دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے سربراہان کی گرفتاری کیلئے افغان حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ، کالعدم جماعت الاحرار کے عمر خالد خراسانی، کالعدم لشکر جھنگوی العالمی کےصفدرخراسانی اور داعش افغانستان کے سربراہ حسیب لوگری کی گرفتاری اور انہیں پاکستان کے حوالے کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ تمام دہشت گرد پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔