فیصل آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کاراوائی

نا ئیجیرین با شندے کی ہیروئن سمگل کرنے کی کو شش نا کام

جمعہ 17 فروری 2017 22:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) فیصل آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف کی کاراوائی نا ئیجیرین با شندے کی ہیروئن سمگل کرنے کی کو شش نا کام تفصیل کے مطابق گز شتہ روز نا ئیجیرئن با شندہ فلکس اوزور غیر ملکی ایئر لا ئن سے کروڑوں روپے ما لیت کی ہیروئن پیٹ میںچھپا کر دبئی کے را ستے نا ئجیریا کے دارالحکومت لاگوس لیجا نا چا ہتا تھا کہ اے این ایف نے بروقت کاروا ئی کر کے پکڑ لیا نا ئجیرین با شندے نے ہیروئن بھر ے کیپسول نگل رکھے تھے ایکسرے مشین نے راز اگل دیا اینٹی نار کو ٹکس فورس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے با قائدہ گرفتار کر کے حولات بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :