جرمن چانسلر مرکل کی کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات

ہفتہ 18 فروری 2017 11:34

جرمن چانسلر مرکل کی کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) جرمن دارالحکومت برلن میں انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے سیٹا تجارتی معاہدے کو انتہائی شاندار اور مستقبل کے کئی معاہدوں کی بنیاد قرار دیا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات میں کئی دوسرے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس دوران چانسلر مرکل نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ برلن میں ہونے والی اس ملاقات کے وقت سیٹا معاہدے کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :