سٹار شاہ رخ خان کا ٹی وی شو سرکس 19 فروری سے دوبارہ آن ایئر ہو گا

ہفتہ 18 فروری 2017 11:59

سٹار شاہ رخ خان کا ٹی وی شو سرکس 19 فروری سے دوبارہ آن ایئر ہو گا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا معروف ٹی وی شو سرکس 19 فروری سے دوبارہ آن ایئر ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا مطابق بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کا معروف ٹی وی شو "سرکس 19 فروری سے رات 8 بجے بھارتی ٹی وی چینل دوردرشن پر دوبارہ آن ایئر کیا جائے گا ۔معروف اداکار شاہ رخ خان کا معروف ٹی وی شوسرکس 1989 ء میں ٹیلی کاسٹ کیا گیا تھا جس میں آشو توش گواریکر ،رینو کا شاہانے اور پون ملہوترا نے اہم کردار ادا کیا ۔عزیز مرزا اور کندن شاہ کے ہدایت کردہ ٹی وی شوکی کہانی سرکس کی دنیا کے گرد گھومتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :