یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام،چارجنگجوہلاک

مارے جانے واے فوجیوں نے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے ماتحت فوجیوں کی وردیاں پہن رکھی تھیں

ہفتہ 18 فروری 2017 12:02

یمنی باغیوں کی سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش ناکام،چارجنگجوہلاک
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) یمنی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں داخلے کی ناکام کوششوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے باغیوں کو بھاگنے پرمجبور کردیاجبکہ سعودی عرب کی سرحدی محافظ فورس کی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہو گئے،سعودی فورسز نے اسلحہ اور دیگر مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی سرحدی محافظ فورس کی کارروائی کے نتیجے میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہو گئے ۔مارے جانے واے فوجیوں نے معزول اور منحرف صدر علی عبداللہ صالح کے ماتحت فوجیوں کی وردیاں پہن رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق یمنی باغیوں اور سعودی فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب گذشتہ شب یمنی باغیوں کے ایک گروپ نے سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔سعودی بارڈر فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کے بعد باغی اسلحہ اور لاشیں چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ سعودی فورسز نے اسلحہ اور دیگر مختلف قسم کا دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :