نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 فروری 2017 12:25

ہیملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے اور اس نے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میں میزبان ٹیم کو 78 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر دورے کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ (آج) سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 22 فروری کو کرائسٹ چرچ، تیسرا 25 فروری کو ویلنگٹن، چوتھا یکم مارچ کو ہیملٹن جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 4 مارچ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :