فاٹا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری

ہفتہ 18 فروری 2017 12:46

فاٹا  میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری
اسلام آباد ۔ 18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) وفاقی حکومت نے وفاق کے زیر انتظام قبائیلی علاقہ جات ( فاٹا) میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے دو ارب روپے سے زائد کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں یہ رقم سڑکوں ، ہسپتالوں ، زراعت ، آبپاشی اور جنگلات کی مختلف سکیموں کی تعمیر اور بحالی پر خرچ کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبائلی علاقوں میں عوام کے سماجی اور اقتصادی حالات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :