سی ایس ایس امتحانات کے پرچے سوشل میڈیا پر لیک، ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 فروری 2017 12:37

سی ایس ایس امتحانات کے پرچے سوشل میڈیا پر لیک، ایف آئی اے نے نوٹس لے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2017ء) : سی ایس ایس امتحانات کے پرچے سوشل میڈیا پر لیک ہونے لگے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سی ایس ایس امتحانات کے پرچے سوشل میڈیا پر آؤٹ ہونے لگے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر موجود ایک سعدیہ کوثر نامی اکاؤنٹ نے 30 سے 80 ہزار روپے کے عوض پرچے فروخت کرنے کی پیشکش کی ۔

سعدیہ کوثر نے پیسے دو پرچے لو کا فارمولا اپنایا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کیا جا چکا ہے۔ تاہم اس خبر پر ایف آئی اے نے نوٹس لیتے ہوئے ایس آئی یو ونگ کومعاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ خبر میڈیا پر آتے ہی سی ایس ایس کے اُمیدواران میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے ۔ سی ایس ایس کے اُمیدواروں کا کہنا ہے کہ اتنی محنت اور لگن سے سی ایس ایس کی تیاری کرنے کے باوجود اس طرح کے اسکینڈلز کا سامنے آنا انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ سی ایس ایس اُمیدواروں نے بھی اس معاملے کی فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :