Live Updates

عمران خان کو ملک کے حالات کی سنگینی کا علم نہیں ،صرف سیاست چمکا رہے ہیں ‘ راجہ شوکت عزیز بھٹی

ہفتہ 18 فروری 2017 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملک کے حالات کی سنگینی کا علم نہیں وہ صرف سیاست چمکا رہے ہیں ، حکومت قیام امن کیلئے دن رات کام کررہی ہے لیکن وہ ہر معاملہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ ہر واقعہ پرسیاست کی ہے۔عمران خان کئی بار اپنے موقف سے منحرف ہوئے لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کا موقف سچائی اور دیانت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔عمران خان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا کہ پہلے ان کا احتساب ہو لیکن احتساب کا عملی آغاز ہوا تو وہ اپنے سابقہ مؤقف سے پھر گئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :