زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 18 فروری 2017 13:35

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 21 فروری، چوتھا 24 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :