ْپاکستان سپر لیگ کل واحد میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین شارجہ میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 18 فروری 2017 13:35

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کل اتوار کو واحد میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے کانٹے دار مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں اور ایونٹ میں (آج) واحد میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مابین شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پشاور کی ٹیم چار میں سے دو میچ جیت کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے ،ْ کراچی نے چار میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے۔