عراق، بم دھماکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66ہوگئی ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

ہفتہ 18 فروری 2017 14:17

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) عراق میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھما کے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 66ہوگئی ،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بغداد کے نواحی علاقے بایع میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 59سے بڑھ کر 66 ہو گئی۔ انتہا پسند گروہ داعش نے اس پرتشدد کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اس شدت پسند گروہ نے جمعے کی صبح دعوی کیا کہ جمعرات کی رات اس کے جنگجوں نے بارودی مواد سے بھری ایک کار کو جنوبی بغداد میں پارک کیا تھا۔ تاہم اس حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔