لاہور دھماکے کے ذمے دار افغانستان میں موجود ہیں ،ْڈاکٹر ملیحہ لودھی

ہفتہ 18 فروری 2017 14:47

لاہور دھماکے کے ذمے دار افغانستان میں موجود ہیں ،ْڈاکٹر ملیحہ لودھی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) اقوام متحد ہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حملے انہی کا کام ہے جو ہمیں کمزور کرنا چاہتے ہیں اور ان حملوں کے ذریعے کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا منہ بند کرانا چاہتے ہیں ،ْ لاہور دھماکے کے ذمے دار افغانستان میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں ہر حال میں جاری رکھے گا ۔

پاکستان کی سلامتی اور سیکورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے پاکستانیوں اور کشمیریوں کے حوصلے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ لاہور دھماکے کے ذمے دار افغانستان میں موجود ہیں ،ْ پاکستان، افغانستان سے اٴْن دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :