بارش سے پی ایس ایل کے میچزمتاثرہونے سے پی سی بی کی موسم کے حوالے سے ناقص پیش بندی سامنے آ گئی

ہفتہ 18 فروری 2017 15:04

بارش سے پی ایس ایل کے میچزمتاثرہونے سے پی سی بی کی موسم کے حوالے سے ناقص ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کے موسم نے رنگ جماناشروع کردیا،پی ایس ایل کے میچزبارش سے متاثرہوناشروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے موسمی حقائق دیکھے بغیرپی ایس ایل فروری میں کرانے کافیصلہ کیا اوراب تک کھیلے گئے 10میچوں میں سے 3میچ بارش سے متاثرہوئے ہیںجو پی سی بی کی ناقص پیش بندی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

اگرموسم کی پیش گوئی دیکھی جائے توآئندہ دس دنوں کے دوران دبئی اورشارجہ میں بارشوں کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔واضح رہے کہ پی ایس ایل میں تین میچ بارش سے متاثرہوئے جس میںپی ایس ایل کاافتتاحی میچ بھی شامل ہے ۔ پشاوراورکوئٹہ کامیچ بارش کے باعث غیرفیصلہ کن رہا،کراچی اوراسلام آبادکامیچ بھی بارش سے متاثرہوا۔