لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا ،ْ ڈاکٹر عشرت العباد

ہفتہ 18 فروری 2017 15:10

لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا ،ْ ڈاکٹر عشرت العباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سابق گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ لوگوں کو ڈرائی کلین کیے جانے پر استعفیٰ دیا۔ایک انٹرویو میں ڈاکٹر عشرت العباد نے کہاکہ لوگوں کو ڈرائی کلین کرکے پارٹیوں میں شامل کیا گیا ،ْوہ مجرموں کی ڈارئی کلیننگ کے خلاف تھے۔

(جاری ہے)

سیاسی اور غیر سیاسی لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم بات نہیں مانی گئی،کرمنل افراد کی ڈرائی کلین میں سیاسی اور غیرسیاسی دونوں عناصر شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ناکامیوں کی وجہ سے فرسٹریشن کا شکار ہے اور اسی فرسٹریشن میں پارٹی کی قیادت نے اٴْنہیں سافٹ ٹارگٹ سمجھ کے پنچنگ بیگ بنالیا۔عشرت العباد خان نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی ایک خاص ایجنڈے کی تحت بنائی گئی،ملکی تاریخ بتاتی ہے کہ کسی خاص ایجنڈے کے تحت بنائی گئی پارٹیاں کامیاب نہیں ہوتی، انہوں نے کہا کہ کمیونٹی تقسیم ہوئی تو کراچی کے حالات بگڑسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :