سوشل میڈیا کے ذریعے سی ایس ایس کے پرچے آوٹ ہونے کے معاملہ پر ڈی جی ایف آئی اے کا انکوائری کا حکم

ہفتہ 18 فروری 2017 15:12

سوشل میڈیا کے ذریعے سی ایس ایس کے پرچے آوٹ ہونے کے معاملہ پر ڈی جی ایف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سوشل میڈیا کے ذریعے سی ایس ایس کے پرچے آوٹ ہونے کے معاملہ پر ڈی جی ایف آئی اے نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق سوشل میڈیا پر سعدیہ نامی خاتون کے اکائونٹ سے بیس روز قبل ہی دو پرچے آئوٹ کیے گئے سی ایس ایس انگریزی کا پرچہ چھبیس جنوری ،ْکرنٹ افئیر کا پرچہ 31 جنوری کو آوٹ کیا گیا آؤٹ ہونے والی پیپر میں تمام سوالات من وعن موجود تھے اس سلسلے میں خاتون نے پیپر حاصل کرنے والے افراد سے چالیس ہزار فی پیپر قیمت وصول کی پیسے ادا کرنے والے افراد کو مکمل سوال دینے کیلئے سوشل میڈیا کے خفیہ اکاؤنٹ کے ذریعے پیپر مہیا کیا گیا واقعہ رپورٹ ہونے کے بعد ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محمد عملیش نے شعبہ ایس آئی یو کو انکوائری کا خصو صی ٹاسک دے دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :