موسم گرماکی سبزیوں کی کاشت کیلئے مناسب وقت فروری تامارچ ہے،ماہرین زراعت

ہفتہ 18 فروری 2017 15:12

سلانوالی۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ موسم گرمامیں اگائی جانے والی سبزیوں کریلہ گھیاکدوچین کدو کالی توری بھنڈی توری بینگن ٹماٹر سبزمرچ شملہ مرچ تراور کھیراکی کاشت کاوقت فروری تامارچ ہے ،موسم گرماکی سبزیاں 20سے 35درجہ سینٹی گریڈکے دوران بہترین نشوونماپاتی ہیں اس سے زیادہ یاکم درجہ حرارت پر پیداوار متاثرہوتی ہے، سبزیوں کی کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز میرازمین ہونی چاہے سبزیوں کی کاشت سے ایک ماہ پہلے گوبرکی گلی سڑی کھاد بکھیر کرزمین میں ملادیں تاکہ گوبر کی کھاد زمین کاحصہ بن جائے ،ایسی اقسام بیج منتخب کیاجائے جوہمارے موسمی حالات کے مطابق ہو کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اور بیج کی شرح اگائو80فیصد سے کم نہ ہو ٹماٹر اورمرچ کی کاشت بزریعہ پنیری کریں اورجب پنیری کی عمر 30تا35دن ہوجائے تواس پنیری کوپٹڑیوںپر سفارش کردہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں ٖکریلہ گھیاکدو چین کدو توری تراور کھیراکی کاشت پٹڑیوں کی ایک جانب کریں جبکہ بھنڈی توری کی کاشت پٹڑیوں کے دونو ں جانب کریں۔

متعلقہ عنوان :