تھائی لینڈ کی فوج نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے تین مظاہرین کو گرفتارکرلیا

ہفتہ 18 فروری 2017 15:17

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) تھائی لینڈ کی فوج نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے خلاف احتجاج کرنے والے تین مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔ تھائی ذرائع ابلاغ کے مطابق قبل ازیں جمعہ کو ہزاروں افراد کرابی کے ساحل پر 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے اس پلانٹ کے خلاف بینکاک میں مظاہرہ کر چکے تھے ۔

(جاری ہے)

تھائی لینڈ کی فوج نے 2014ء سے ملک میں مظاہروں پر پابندی عائد کردی ہے تاہم اس پابندی کے باوجود بھی شہری بیشتر اوقات اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ روز احتجاج کرنے والے مظاہرین کو فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔ فوج کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں پر پابندی عائد ہے اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :