حلقہ 4چڑہوئی کوکروڑ مالیت کے ترقیاتی فنڈز دینے پر فاروق حید ر اور مرکزی قیادت کے مشکور ہیں ‘مسلم لیگ (ن) حلقہ 4کی تعمیر وترقی کے حوالے اپنا کردار ادا کریگی اور میرٹ کی بنیاد پر تعمیر وترقی کو اپنا گوارہ بنائے گی

مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے رہنماراجہ عا قب کا بیان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:15

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے رہنماراجہ عا قب نے کہا ہے کہ حلقہ 4چڑہوئی کوکروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی فنڈز دینے پر صدر جماعت راجہ فاروق حید رخان اور مرکزی قیادت کے مشکور ہیں ۔مسلم لیگ ن حلقہ 4کی تعمیر وترقی کے حوالے اپنا کردار ادا کریگی اور میرٹ کی بنیاد پر تعمیر وترقی کو اپنا گوارہ بنائے گی۔

سابق امیدوار اسمبلیراجہ اقبال کی قیادت میں ن لیگ حلقہ کے عوام کے مسائل کے حل میں کوئی بھی دقیقہ فزوگزاشت نہیں کریگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیا۔راجہ عا قب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت محب وطن ہے اور جب بھی ن لیگ برسراقتدار آئی ملک معاشی خوشخالی اور حقیقی تعمیر وترقی کی جانب گامزن ہوا۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت کو صرف 7 ماہ ہوئے ہیں برسر اقتدار آئے اور ن لیگ کی حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ریاست کے اندر گڈگورننس کو بخال کیا جائے اور میرٹ کا بول بالا کیا جائے جس کے صدر جماعت ووزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

حلقہ 4چڑہوئی میںپانچ سالہ وزارت رہی لیکن حلقہ کی حالت دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،حلقہ کی تمام رابطہ سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش رہی ہیں،اب نکاسی کے لئے کوئی جامع منصوبہ نہیں دیا گیا جس کیو جہ سے برسات کے موسم میں گلی محلے تالاب کا منظر پیش کرتے نظر آتے ہیں۔سابق امیدوار اسمبلی راجہ اقبال کی بے لوث قیادت میں حلقہ دو میں تعمیر وترقی کا جال بچھائیں گے اور حلقہ کے عوام کی ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :