جنوبی افریقہ کو ون ڈے میچز میں مسلسل فتوحات کا اپنا سابقہ ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک کامیابی کی ضرورت

ہفتہ 18 فروری 2017 16:18

ہملٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) جنوبی افریقہ کو ون ڈے میچز میں مسلسل فتوحات کا اپنا 12سالہ پرانا ریکارڈ برابر کرنے کیلئے ایک کامیابی کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ جنوبی افریقن ٹیم کل اتوار کو شیڈول پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر یہ کارنامہ انجام دے دی گی، پروٹیز نے ستمبر 2016ء سے 10 فروری 2017ء تک مسلسل 11 ون ڈے جیت رکھے ہیں، پروٹیز نے 2005ء میں لگاتار 12 ایک روزہ میچز جیت کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں مسلسل زیادہ ون ڈے فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے 2003ء میں مسلسل 21 میچز جیت کر یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :