افغانستان کا پاکستانی سفیر کو طلب کرکے سرحد پار سے گولہ باری کا الزام،اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں 8دھماکے ہوئے ہیں جن کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ، پاکستانی سفیر سید ابرار حسین

ہفتہ 18 فروری 2017 16:21

افغانستان کا پاکستانی سفیر کو طلب کرکے سرحد پار سے گولہ باری کا الزام،اپنے ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) افغانستان نے کابل میں پاکستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرحد پار سے گولہ باری کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاکستانی سفیر سید ابرار حسین نے افغان حکام پر واضح کیا ہے کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں 8دھماکے ہوئے ہیں جن کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو افغان خبررساں ادارے ’’طلوع نیوز ‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے پاکستانی سفیر ابرار حسین کو طلب کرکے ننگرہار کے ضلع لالپور اور صوبہ کنڑ کے ضلع سراکانو میں سرحد پار سے گولہ باری پر احتجاج کیا اور دعویٰ کیا کہ حملے میں افغان فوجی بھی مارے گئے اس پرپاکستانی سفیر نے واضح کیاکہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں 8دھماکے ہوئے ہیں جن کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں ۔ نائب افغان وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ دھماکوں پر پاکستانی سفیر ابرار حسین سے تعزیت کا اظہا رکیا ۔

متعلقہ عنوان :