ڈاکٹر عاصم بھی ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تلما اٹھے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سہولت کاروں کا خاتمہ ضروری ہے، پی پی رہنما

ہفتہ 18 فروری 2017 16:27

ڈاکٹر عاصم بھی ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تلما اٹھے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم بھی ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر پر تلما اٹھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی سے ملک میں بدامنی کی نئی لہر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کا ملک سے بے مکمل خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ جب تک مچھر کو نہیں مارا جاتا اس وقت تک ملک سے ملیریا کی بیماری ختم نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرنا ہوگا اس کام میں عوام کو سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :