فاٹا سیکرٹریٹ اور ملازمین کے مستقبل کے بارے میں ہوم ورک شروع کر دیا گیا

ہفتہ 18 فروری 2017 16:29

فاٹا سیکرٹریٹ اور ملازمین کے مستقبل کے بارے میں ہوم ورک شروع کر دیا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) فاٹا کے خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ اور ملازمین کے مستقبل کے بارے میں ہوم ورک شروع کردیاگیا ہے ۔ فا ٹا خیبر پختونخوا میں ممکنہ طو پر ضم ہونے کے بعد فاٹا سیکرٹریٹ ، فاٹا ڈویلولپمنٹ اتھارٹی ، فاٹا کے مختلف پراجیکٹس صوبائی حکومت کے حوالے کردیئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

مختلف محکموں کے صوبوں میں ضم کرنے کے بعد سیکرٹریز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ، ڈپٹی سیکرٹریز ، سیشن آفیسرز سمیت درجنوں ملازمین کے مستقل اور ان کے صوبے میں مختلف محکموں میں ایڈجسٹ کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیاجا رہاہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاٹا کے ملازمین کے پنشن ، بقایاجات خاصہ دار فورس وغیرہ کے بارے میں بھی ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے اور ہوم ورک کے بعد اس بارے میں رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کردی جائیگی ۔ وفاقی حکومت نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے ا علان کر چکی ہے تاہم سیاسی وجوہات کی بناء پر اس کے ضم کرنے میں مشکلات درپیش آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :