حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے،منظور وسان

ہفتہ 18 فروری 2017 16:50

حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سکھرمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ حضرت لعل شہبازقلندرکے مزارپرحملہ صرف سندھ پرنہیں بلکہ ملک پرحملہ ہے، مزارپرحملہ ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہوا، ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

منظوروسان نے کہا کہ چین کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے روکنے کے لیے دہشتگردی کے واقعات کرائے جارہے ہیں جس سے حالات خراب ہو سکیں ،اسٹبلشمنٹ اور سیاستدان ایک دوسرے پرتنقید کرنے کے بجائے دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں ۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے نتیجے میں رواں سال میں ملک بھرمیں ایمرجنسی لاگو ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :