لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری

پرنسپل سیٹ پر 20 فروری سے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت 39 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے

ہفتہ 18 فروری 2017 16:59

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے ترمیمی ججز روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر 20 فروری سے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت 39 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے‘ سولہ ڈویژن سمیت فوجداری مقدمات کے 14 اور دیوانی کیسز کے لئے 12 خصوصی بنچ تشکیل دے دئیے گئے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا جس کے مطابق پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کے لئے 16 ڈویژن،39 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیںترمیمی روسٹر کے مطابق 20 فروری سے جسٹس محمد انوارالحق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر ہی مقدمات کی سماعت جاری رکھیں گے۔

پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس شاہد حمید ڈار، جسٹس محمد یاور علی، جسٹس محمد انوارالحق، جسٹس سردار محمد شمیم خان، جسٹس مامون الرشید شیخ، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس مظہر اقبال سدھو، جسٹس سید کاظم رضا شمسی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس جواد حسن سمیت 39 ججز لاہورمیں کیسز کی سماعت کریں گے ہائیکورٹ ملتان بنچ میں جسٹس محمد قاسم خان، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس شاہد کریم سمیت 12 ججز مقدمات کی سماعت کریں گے راولپنڈی بنچ میں جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس عبادالرحمان لودھی سمیت6 ججز کیسز سنیں گے۔

(جاری ہے)

بہاولپور بنچ میں جسٹس محمد طارق عباسی سمیت 6 ججز عدالتی امور نمٹائیں گے۔