ٹرمپ، ڈونلڈ سن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:12

ٹرمپ، ڈونلڈ سن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر سیمی فائنل میں پہنچ ..
کارڈف ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) جڈ ٹرمپ، ڈونلڈسن، بنگھم اور میکنز ویلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ویلش اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں جڈٹرمپ نے بیری ہاکنز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-4 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، ٹرمپ نے ہاکنز کو فیصلہ کن فریم میں ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا، سٹورٹ بنگھم نے سٹورٹ کیرنگٹن کو 5-3 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، روبرٹ میکنز نے مافلن کو 5-2 فریمز سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں ڈونلڈسن نے یولانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5-0 فریمز سے زیر کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :