قرآن کی تعلیمات اور سنت نبوی پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ‘قرآن تعلیمات سے رو گردانی باعث مسلمان مشکلات و مصائب کا شکار ہیں ‘جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے مصروف عمل ہے

جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر خالدمحمود خان کا درس قرآن اور کارکنان و ذمہ داران سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 17:12

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر خالدمحمود خان نے کہا ہے کہ قرآن کی تعلیمات اور سنت نبوی پر عمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے قرآن تعلیمات سے رو گردانی کے باعث ہی مسلمان اس وقت مشکلات و مصائب کا شکار ہیں جماعت اسلامی اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے نفاذ کے لیے مصروف عمل ہے عوام اس مقصد کے حصول کے لیے ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ چار پونچھ کی یونین کونسل بنگوئیں جنڈاٹھی کے مقام پر درس قرآن اور کارکنان و ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ک سامراجی قوتوں اور ان کے آلہ کاروں نے ملک میں انتشار اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے آئے روز دھماکوں میں معصوم اور بے گناہ لوگ مارئے جا رہے ہیں دشمن موتیں متحدہو کر پاکستان پر یلغار کیے ہوئے ہیں ان حالات میں قوم کو متحد ہو کر ملک کی سلامتی ،استحکام امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیری میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے بے گناہ اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا کہ ایک طرف بھارتی جبر میں اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف کشمیری عوام قربانیوں کی نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں لیکن بیس کیمپ اپنا کردار ادا نہیں کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی انہوں نے کارکنان و ذمہ داران سے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر پہنچائیں انہوں نے کہا کہ حلقہ چار پونچھ میں جماعت اسلامی ایک منظم قوت ہے اس قوت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اس موقع پر امیر حلقہ نمبر چار پونچھ سردار سجاد انور خان ،یونین کونسل بنگوئیں کے امیر سردار سلیم چغتائی ،مولانا عبدالقادر اور دیگر نے خطا ب کیا۔

متعلقہ عنوان :