مسلم کانفرنس نے بیرونی دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے جو کردارادا کیا دنیا کے سامنے ہے ‘آج بھی تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار، نائب صدر سٹی شیخ منظور حسین کی بات چیت

ہفتہ 18 فروری 2017 17:15

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار، نائب صدر سٹی شیخ منظور حسین نے کہا ہے کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس نے بیرونی دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر نے کیلئے جو کردارادا کیا دنیا کے سامنے ہے آج بھی تارکین وطن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے ہوئے ہیں آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست جموں وکشمیر کے تشخص کی محافظ سیاسی جماعت ڈرنے والے نہیں مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کو اپنی ٹانگوں میں جان ڈالنا ہو گی اگر بھارت نے ہٹ دھر می نہ چھوڑی تو اس کا خمیازہ اس کی آنے والی نسلوں کو بھگتنا ہو گا مسلم کانفرنس کی جانب سے سیز فائر لائن کراسنگ کا پروگرام ہر صورت میں ہو گا بھاگنے والے نہیںاقوا م عالم آ نکھوں پر بند ی تصب کفر عالم کے اتحاد کی پٹی کھول دیں کشمیری دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8لاکھ درندہ صفت فوج کے زریعہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے شیخ منظور حسین نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی، گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے حریت قائد ین کے ساتھ مشاورت کے بعد اس میں توسیع کی گی کھڑی کے عوام سیز فائر لائن کراسنگ میں اپنی شر کت کو یقینی بنائیں وقت ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی مدد کیلئے یک جان ہو کر سیز فائر لائن کو عبور کریںقائد ین کی قیادت پر مکمل یقین موت اٹل حقیقت مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور پاکستان کو سر سبز وشاداب کر نے کیلئے خون کے دریا بہائے سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہوسلیم زمان ڈار نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا راجہ ظفر معروف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک ہر دو صورت کامیاب ہو گی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قائم کر رکھی ہے اور اپنا ناجائز قبضہ جما کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دیئے بغیر ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرئے۔