مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے ، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور حکومتی کرپشن کو بھی بے نقاب بھی کریں گے، سابق وزیراعظم

ہفتہ 18 فروری 2017 17:27

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور حکومتی کرپشن کو بھی بے نقاب بھی کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج بھمبر میں علی بیگ کے مقام پر پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی رہنماء چوہدری عمران رشید کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

استقبالیہ تقریب کی صدارت و میزبانی چوہدری عمران رشید نے کی ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم نے جہاں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے وہاں آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق اور حکومتی کرپشن کو بے نقاب بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت کے ان ظالمانہ اقدامات سے ہمارا کیس کمزور پڑ رہا ہے۔ وزیر اعظم لاٹھی سے سرکار چلانا چاہتے ہیں۔جس سے پتا چلتا ہے کہ یہ خود ہی زیادہ جلدی میں ہیں۔

کیونکہ یہ خوب جانتے ہیں کہ اب نواز شریف اور آزاد کشمیر میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔جبکہ ایک طرف راء کے ایجنٹ ایک گذشتہ ہفتے سے دہشتگردی کی لہر پورے ملک میں پھیلائے ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر کے وزیر اعظم اپنی اور اپنے ساتھیوں کی کرپشن چھپانے کے لئے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔ لیکن انہیں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ میں عنقریب انکی کرپشن کے بڑے اسکینڈلز عوام کے سامنے لائونگا کیونکہ یہ نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم اور سینئر وزیر کرپشن کرتے رہیں اور ہم خاموش رہیں۔