اداکارہ میرا کیخلاف درخواست

عدالت نے یکطرہ کارروائی روکنے کا حکم دیدیا،آئندہ سماعت فریقین کے وکلاء طلب

ہفتہ 18 فروری 2017 17:37

اداکارہ میرا کیخلاف درخواست
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) مقامی سول جج طاہر فنی کی عدالت میں اداکارہ میرا کی جانب سے دائر کردہ متفرق درخواست کی سماعت کرتے ہوئے دعویٰ کی یکطرفہ کارروائی روکنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں فریقین کے وکلاء کو 3مارچ کو بحث کے لئے طلب کرلیا ہے۔ اداکارہ میرا کی جانب سے ان کے وکیل بلخ شیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ عدالت کی جانب سے انہیں دعوے سے متعلق عدالتی کارروائی کا کوئی نوٹس نہیں ملا اور عدالت نے دعویٰ برائے ملکیتی حقوق پر یکطرفہ کارروائی شروع کردی۔ اس لئے عدالت یکطرفہ کارروائی روکنے کا حکم جاری کرے۔ واضح رہے کہ نسیم کوثر نامی خاتون نے ڈیفنس میں واقعہ اداکارہ میرا کی کوٹھی کے خلاف حقوق ملکیت کا دعویٰ کررکھا ہے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :