دینی جماعتوں نے دہشتگردی،خودکش حملوں کو حرام قرار دیدیا

اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،دہشتگردوں کا کوئی مذہب ،دین، ایمان نہیں،دہشتگردی کیخلاف حکومتی وپاک فورسز کے اقدامات کی حمایت،علماء کل اے پی سی میں قوم کواہم امن پیغام دینگے

ہفتہ 18 فروری 2017 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ملک کی قابل ذکر20 بڑی دینی جماعتوں میں کل مسالک ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان سرپرست مولانا محمدالیاس چنیوٹی (ایم پی ای) چیئرمین خدمت خلق شفیق رضا قادری جے یو آئی کے حافظ حسین احمدعالمی تحریک تحفظ حرمین کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیرجماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابتسام الہٰی ظہیرجے یو پی کے پیر سید مناظر حسین گیلانی عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت کے پیر سلمان منیر دفاعِ پاکستان کونسل کے مولانا عبد الرئوف فاروقی مجلس احرار اسلام کے مولانا محمدیوسف احرارملی یکجہتی کونسل کے مولانا محمد نعیم بادشاہ مسلم لیگ علماء و مشائخ پیرجمشید احمد نورانی جمعیت اہلسنت کے مولانا محمد حنیف حقانی تحریک ملت جعفریہ کے علامہ وقار الحسنین نقوی سنی علماء فورم کے علامہ اصغر عارف چشتی جمعیت مشائخ پاکستان کے پیر منور حسین جماعتی تحریک حرمت رسولؐ کے ڈاکٹر شاہد نصیر مصطفائی جسٹس موومنٹ کے میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ اتحاد علماء کونسل کے مفتی عاشق حسین اورتحریک اتحاد امت کے مولانا سید چراغ الدین شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میںدہشتگردی اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اسلام سراسر امن و سلامتی کا مذہب ہے اور اسلام میں ہر قسم کی دہشتگردی ،شدت و انتہاپسندی اور خودکش حملے حرام ہیں اس ضمن میں امت مسلمہ کے چاروں مکاتب فکر کے علمائِ کرام کے فتوے بھی موجود ہیں دینی راہنمائوں نے کہا کہ اسلام میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے بے گناہ اور معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشتگردوں کا کوئی مذہب اور دین و ایمان نہیں یہ انسان نما درندے ہیں مذہبی راہنما آگے بڑھ کر دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کا اسلام و ملک دشمن ایجنڈا ناکام بنادیں یہ ہم سب کا اہم دینی ،ملی و قومی فریضہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے قلع قمع کیلئے حکومتی و پاک فورسز کے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ کل 20فروری بروز پیر لاہور پریس کلب میں دہشتگردی کیخلاف اور امن وسلامتی کے قیام کے ضمن میں دینی جماعتوں کی ہونیوالی قومی امن اے پی سی میں علماء و مذہبی راہنما قوم کو ایک مشترکہ اعلامیہ کی صورت میں اہم امن پیغام دینگے۔

متعلقہ عنوان :