افغان حکومت دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی کرے ،ْپاکستانی سفیر

پانچ دنوں میں پاکستان میں آٹھ دھماکے ہوئے ہیں،تمام حملوں کے تانے بانے افغانستان میں ملے ہیں ،ْ طبی پر ابرار حسین کا جواب

ہفتہ 18 فروری 2017 18:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) افغانستان میں پاکستانی سفیر سید ابرار حسین کو افغان دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا جس پر پاکستانی سفیر نے افغان حکومت کو جواب دیا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں آٹھ دھماکے ہوئے جس کے تانے بانے افغانستان میں ہیں ۔ افغان حکومت دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر کی طلبی کا موقف اپنایا گیا کہ پاکستان سے افغان سرحد کے پار گولہ باری کی جا رہی ہے ،ْ حملے میں ہمارے فوجی بھی مارے گئے۔

جس پر پاکستانی سفیر نے جواب دیا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں پاکستان میں آٹھ دھماکے ہوئے ہیں،تمام حملوں کے تانے بانے افغانستان میں ملے ہیں ۔ افغان حکومت کے ساتھ معلومات شیئر کی گئی تھیں لیکن معلومات کے تبادلے کے باوجود افغان حکومت نے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہیں کی۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کو چاہیے کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :