کراچی، احتساب عدالت نی17ارب کرپشن کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) احتساب عدالت میںڈاکٹر عاصم اور شریک ملزمان کے خلاف جے جے وی ایل میں7 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت، سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جنرل منیجر زاہد بختیار کے انتقال سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔عدالت نے 17 ارب کرپشن کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔ہفتہ کوکراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم دیگر ملزمان کے خلاف جے جے وی ایل میں 17 ارب روپے کرپشن کرنے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت شریک ملزمان پیش ہوئے ۔دوران سماعت ڈاکٹرعاصم کے وکیل نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹرعاصم کیخلاف کرپشن کی شکایت نہیں ،ڈاکٹر عاصم کے خلاف وہ دستاویزات بھی پیش نہیں کی گئیجسکا اس پر الزام لگایا جارہاہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ موجودہ شواہد میں ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی داکٹر عاصم پر جے جے وی ایل کو گیس فراہم کرنے کے کے جو الزامات لگائے گئے ہیں اس ھوالے سے نہ کوئی انکوائری ہوئی اور نہ ڈاکٹر عاصم سے کوئی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ دوسری جانب جے جے وی ایل ریفرنس کے شریک ملزم زاہد بختیار کے انتقال سے منسلک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔بعدازاں عدالت نے 17 ارب کرپشن ریفرینس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :