وزیر اعظم تمام مذہبی و سیاسی قیادت کی دوبارہ اے پی سی بلائیں‘نبیلہ حاکم

نواز حکومت کی ناقص خارجہ و داخلہ پالیسی سے دہشتگردی کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے‘رکن اسمبلی

ہفتہ 18 فروری 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز حکومت کی ناقص خارجہ و داخلہ پالیسی سے دہشتگردی کی لہر دوبارہ شروع ہوئی ہے۔وزیر اعظم تمام مذہبی و سیاسی قیادت کی دوبارہ اے پی سی بلائیں۔حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدمیں سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف ہر فورم پر حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔جب تک دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ نہیں ہو گا ملک میں دہشتگرد اپنی کاروائیاں کھولے عام کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ حاکم علی نے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کوابھی تک تین سالوں میں کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں مل سکا۔پاکستان کے دشمن ملک عالمی سطح پر ہمیں تنہائی کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

جس میں وہ کافی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں۔اس کی بنیادی وجہ وزیر خارجہ نہ ہونا اور حکومت کی ناقص خارجہ پالیسی ہے۔انہوں نے مزید کہا دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نقات پر عملدرآمد کیا جائے اور مذہبی و سیاسی قیادت کی دوبارہ اے پی سی بلائی جائے تاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ایک ٹھوس اور مضبوط پلان تیار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :