کسان پیکچ کے تحت جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کا آغاز ہوگیا ہے، ڈاکٹر ارشد لطیف

ہفتہ 18 فروری 2017 18:43

کسان پیکچ کے تحت جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کا آغاز ہوگیا ہے، ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) حکومت پنجاب کے ڈائریکٹر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر ارشد لطیف نے کہا ہے کہ کسان پیکچ کے تحت جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات کا آغاز ہوگیا ہے اور جانوروںمیں منہ کھر(FMD ) کی بیماری کے علاج معالجے کے لیئے بیرون ملک سے درآمد شدہ ویکیسن جانوروں کوفراہم کی جارہی ہے تاکہ جانوروں کی پیداوری صلاحیت ،دودھ ،گوشت اور ایکسپورٹ میں یقینی اضافے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود پیماریوں کا مرحلہ وار خاتمہ کیا جا سکی․ جس سے لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ حاصل ہو سکے گا ․ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان پیکچ کے تحت اٹھانے جانے والے اقدامات کے لیے منعقدہ جا ئزہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس میں محکمہ زراعت کے افسرن،لائیوسٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ کے اہلکارو افسرن کی بڑی تعدا نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء اجلاس کو جانوروں کی ویکسین کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد لطیف نے کہا کہ اس سکیم کے پہلے مرحلے میں رحیم یار خان چولستان،خانیوال ،وہاڑی،ساہیوال ،پاکپتن اور اوکاڑہ کے آ ضلاغ میں شروع کیا جائے گا اور بعد ازاں صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔

اس سکیم کے تحت بہاولپور اور بہاول نگر میں ویکسین اور گھر گھر مال شماری کا آغاز کردیا یے اور جلد ہی اس کا دائر کار باقی اضلاع تک بھی پہنچ جائے گا۔ڈاکٹر ارشد لطیف نے کہا کہ وزیراعلی محکمہ لائیوسٹاک وڈئری ڈویلپمنٹ کے ذریعے دیہاتی اور مویشی پال حضرات کو ہر قسم کی سہولت پہنچانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ پیداوار میں اضافہ کر کے نہ صرف انہیں خوشحالی میسر ہو بلکہ معاشی سرگرمی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :