جنرل ہسپتال 11 اسٹنٹ پروفیسر اور 52 میڈیکل آفیسرز تعینات

مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری آئے گی: پرنسپل پروفیسر غیاث البنی طیب

ہفتہ 18 فروری 2017 19:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی ہدایت پر مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور علاج معالجہ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے پی جی ایم آئی لاہور جنرل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں گیارہ اسٹنٹ پروفیسراور 52 میڈیکل آفیسرز / وویمن میڈیکل آفیسرز کی تعیناتی کردی گئی ہے - پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر غیاث البنی طیب نے بتایاکہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی - اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ایڈہاک بنیادوں پر شعبہ ناک کان گلہ ، نیوروسرجری ، پتھیالوجی ، ریڈلوجی اور نیورالوجی میں 11 اسسٹنٹ پروفیسرز کے علاوہ ہسپتال کے 52 میڈیکل آفیسرز تعینات کے احکامات جاری کردیئے ہیں - انہو ںنے کہاکہ اس افرادی قوت کے آنے سے ہسپتال میں ہیلتھ کیئر سسٹم مزید مستحکم ہوگا اور آنے والے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات میسر ہوں گی ۔

متعلقہ عنوان :