ادارہ محفل شاہ کربلا عراق روہڑی کے سرپرست سید غلام میراں شاہ کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس

بے گناہ معصوم زائرین، مرد خواتین اور بچوں کی شہادت افسوسناک ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، عہدیداران

ہفتہ 18 فروری 2017 19:57

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) ادارہ محفل شاہ کربلا عراق روہڑی کے سرپرست سید غلام میراں شاہ، صدر سید علی رضا شاہ جنرل سیکریٹری سید تاج محمد شاہ کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں عہدیداروں قمبر علی سہتو، آغا جبار خان، مہر علی انصاری، سید ذوالفقار شاہ، پریل بلوچ، سید مظفر شاہ، یوسف منگی اور ورکنگ کیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید غلام میراں شاہ اور تاج محمد نے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش حملے کے نتیجے میں 90سے زائد افراد کے جاں بحق اور340 سے زائد زخمی ہونے کے واقعے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ معصوم زائرین، مرد خواتین اور بچوں کی شہادت افسوسناک ہے، اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ملک میںپے درپے دہشتگردی کے واقعات پر پوری قوم افسردہ اور غمگین ہے، درگاہ حضرت لال شہباز قلندر کو نشانہ بناکر خون بہانے والے دہشتگرد عناصر انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، حکومت دہشتگرد عناصروں کا خاتمہ کرنے کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ادارہ محفل شاہ کربلا عراق روہڑی کی سیکورٹی کو مزید بڑھانے کے لئے ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری، ہوم سیکریٹری، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی سکھر کو بھی سیکورٹی کے حوالے سے مراسلے لکھ دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :