ترکی کے صوبے سینلی ارفا میں کار بم دھماکہ، 02 افراد ہلاک ، 15 زخمی ہو گئے

ہفتہ 18 فروری 2017 20:11

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ترکی کے شمال مشرقی صوبے سینلی ارفا میں ایک کار بم دھماکے میں 02 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دھماکے کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع ابلاغ کے مطابق دہشت گرد حملہ بارودی مواد سے لدی ایک کار میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔