سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد

ہفتہ 18 فروری 2017 20:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا پہلا جلسہ تقسیم اسناد ہفتہ کو پی اے ایف میوزیم لان میں منعقدہ ہوا ، جس میں جامعہ سے گریجویشن اور انڈر گریجویشن کرنے والے 116 طالب علموں کو ڈگریاں دی گئیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطا بق جلسہ تقسیم اسناد کی صدارت صدر مملکت ممنون حسین نے کی جبکہ گورنر سندھ محمد زبیر و جامعہ سندھ مدرستہ السلام کے چانسلر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ سندھ مدرستہ اسلام کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے کیونکہ یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا مادر علمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو جامعہ کی سطح تک پہنچانے کا چلینج پورا ہوگیا اب سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو اگلا چلینج یہ درپیش ہے کہ وہ اس ادارے کو پاکستان کا ایک پریمیئر انسٹیٹیوٹ بنائیں۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ نے کہا کہ اس حوالے سے سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کی انتظامیہ کو جو بھی تعاون درکار ہوگا ہم اس ضمن میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ 1885ء میں قائم ہونے والے اس ادارے کا آج یہ پہلا جلسہ تقسیم اسناد ہے جو کہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کا مقام اور انتہائی فخریہ لمحات ہیں۔

اس ادارے کو’’ لیڈرز آف نرسری-‘‘کہا جاتا ہے اور آج اس ادارے سے جو گریجویٹ فارغ التحصیل ہوئے ہیں وہ نیشنل اور انٹرنیشنل لیڈر شپ پروگرام کے ذریعے ملکی و غیرملکی دوروں کا حصہ رہے ہیں۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں میں صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر سندھ کے ہمراھ گولڈ میڈلز اور سلور میڈلز تقسیم کئے۔ ڈپارٹمنٹل سطح پر پانچوں گولڈ میڈلز لڑکیوں نے حاصل کئے جن میں بی بی اے ڈپارٹمینٹ سے فائزہ، میڈیا اسٹڈیز سے گل افروز، ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے ماریہ، کمپیوٹر سائنسز ڈپارٹمینٹ سے ستارہ سحر اور انوائرمینٹل سائنسز ڈپارٹمنٹ سے نمرا شامل ہیں جبکہ بیسٹ گریجویٹ کا گولڈ میڈل بھی بی بی اے ڈپارٹمینٹ کی فائزہ نے حاصل کیا جنہوں نے مجموعی طور پر دو گولڈ میڈل حاصل کئے جبکہ دیگر چھ طالب علموں کو سلور میڈلز دئیے گئے۔

متعلقہ عنوان :