پیپکو میںغیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی ،پیش نہ ہونے والے ایک ڈائریکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7ڈائریکٹرز عدالت میں پیش ہوگئے،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات

ہفتہ 18 فروری 2017 20:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) قومی احتساب عدالت نے پیپکو میں437ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والے ایک ڈائریکٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 7ڈائریکٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران سابق چیئرمین پیپکو شاہد علی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جسے عدالت نے قبول کر لیا ۔

پیپکو کے ایک ڈائریکٹر وزیر علی بائیو پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتار ی جا ری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ انہیں11مارچ تک ہر صورت گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔سابق وزیر اعظم کی عدالت میں پیش کر موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :