پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مون مارکیٹ میں سوادی ریسٹورنٹ سیل

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ناقص صفائی اور زائدالمیعاد تیل کے استعمال پر فرائی چکس کو ایک لاکھ، بندو خان کو50ہزار جرمانہ کیا کشمیر روڈ پرلنگ فنگ،سبزہ زار میں گورمے اور ڈوسے بیکرز ، متعدد ملک شاپس کو جرمانے

ہفتہ 18 فروری 2017 20:37

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے، مون مارکیٹ میں سوادی ریسٹورنٹ سیل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صحت مند پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لیے پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے کلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے سپیشل ریڈ کرتے ہوئے علامہ اقبال ٹائون،مون مارکیٹ میں گلی سڑی سبزیوں اور زائدالمعیاد تیل کے استعمال پر سوادی ریسٹورنٹ کو سربمہر جبکہ حشرات اورچوہوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر بندوخان ریسٹورنٹ کو 50ہزار روپے اور فرائی چکش کو 1لاکھ روپے جرمانہ اورسیل کرنے کے وارننگ جاری کی۔

سبزہ زار میں واقع ڈوسے بیکرزاورگورمے سویٹس اینڈ بیکرز کو کھلے کوڑا دانوں، ٹوٹے فریزرز اور اشیاء خوردونوش کی نامناسب سٹوریج کی بنا پر بالترتیب10ہزاراور5ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر روڈ پر ریسٹورنٹ کو ککنگ کے لیے زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے، کھلی گندی نالیوں، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور تمام ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے کی وجہ سی12ہزار روپے شملہ پہاڑی کے قریب نیشنل کو آپریٹیو سپلائی کارپوریشن سٹورکو زائدالمعیاد ڈرنکس کی موجودگی پر4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

مزید کارروائی کرتے ہوئے اچھرہ فیروز پور روڈ پر واقع رحمت جوس کارنرکو ٹوٹے پھوٹے فریزرزصفائی کے ناقص حالات اور زائدالمعیادڈرنکس کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔بی بی پاک دامن کے قریب مولا علی ملک شاپ ،عباس پان شاپ،فیاض پان شاپ اور علی وارث کوزی حلیم کو بہتری اور فوڈ لائسنس جبکہ علی حسن کیش اینڈ کیری کو فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

شالیمار ٹائون کی ٹیم نے بھوگیوال میں ارشاد بھلی پکوڑیاں والے شاپ کوملازمین کی ناقص جسمانی حالت،پکوڑیاں براہ راست فرش پر رکھنے،مکڑی کے جالوں اورصفائی کے انتہائی ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے ، اچھا ملک شاپ کو4ہزار روپے جرمانہ جبکہ میاں ملک شاپ اور علی عثمان ملک شاپ کوبہتری کے احکامات جاری کیے۔سمن آباد ٹائون وحدت روڈ پر العمران ملک شاپ اورماما ملک شاپ کو 10،10ہزار روپے جرمانہ جبکہ ندیم شہید روڈ پر واقع علی چکن سیل پوائنٹ،حیدر چکن سیل پوائنٹ اور لطیف چکن سیل پوائنٹ کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔

عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے جوڑے پل پرہزارہ ہوٹل کو10ہزار روپے ، داتا علی ہجویری نان شاپ کو2500روپے جرمانہ کیا۔مین بازار غازی آباد میں عابد فروزن فوڈ، خان برگر، بٹ دہی بھلے اینڈ فاسٹ فوڈ زاورمنیر سموسہ اینڈ ٹی سٹال کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔واہگہ ٹائون کی ٹیم نے جلو موڑ پر حاجی ملک شاپ کو جرمانہ جبکہ علی رضا پان شاپ،صابری سٹور، حسن سٹور، امجد کریانہ سٹور،شمع سویٹس،اعجاز کریانہ سٹور،مکہ سویٹس ،ہیپی ،جوجوپان شاپ ،ہوم جنرل سٹور،شاہی قلفی اینڈ آئس کریم،مدینہ سویٹس،لاثانی کریانہ سٹور،گورمے سویٹس کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :