چوہدری نثار علی خاں کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں آنکھ کا میاب آپریشن

ہفتہ 18 فروری 2017 20:54

چوہدری نثار علی خاں کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں آنکھ کا میاب آپریشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں کا لاہور کے مقامی ہسپتال میں آنکھ کا میاب آپریشن کیا گیا،ڈاکٹرز نے چند روز آراکامشورہ دیدیا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں کی آنکھ میں گزشتہ چند ماہ سے تکلیف تھی جس پر انہوںنے لاہور کے مقامی ہسپتال سے اپنی آنکھ کا آپریشن کروایا جو کامیاب رہا ۔ ڈاکٹروں نے چوہدری نثار علی خاں کو آنکھ کی کامیاب سرجری کے بعد چند روزلاہورمیں ہی قیام کا مشورہ بھی دیا ہے۔ یادرہے کہ وزیر داخلہ گزشتہ سال بیرون ملک بھی گئے تھے لیکن مصروفیات کے باعث آپریشن نہیں کرواسکے تھے ۔