پاک فوج کی ملک کے اندر اور افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں، امریکا نے حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 فروری 2017 19:55

پاک فوج کی ملک کے اندر اور افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں، ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری2017ء) امریکا نے پاک فوج کی ملک کے اندر اور افغانستان میں دہشت گردوں کیخلاف کاروائیوں کی حمایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران پاک فوج نے ملک کے اندر اور افغانستان میں چھپے بیٹھے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی تازی ترین کاروائیوں پر امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کی دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کو ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ امریکا پاکستانی فوج اور لوگوں کی قربانیوں کی قدر کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :