Live Updates

نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے قرضہ نہ لینے کا دعویٰ کیا تھام صوبے میں خود لون لیکر میٹرو شروع کر رہے ہیں ،احتساب کمیشن پر 70 کروڑ روپے لگانے کے باوجود کارکردگی صفر ہے تحریک انصاف احتساب کمیشن کے نام پر ظلم کر رہی ہے ان کے قول اور فعل میں تضاد ہے

وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی (ق)لیگ کے رہنما عظمت خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس

ہفتہ 18 فروری 2017 21:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی کارکردگی کی وجہ سے پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والوں نے قرضہ نہ لینے کا دعویٰ کیا تھا آج صوبے میں خود لون لیکر میٹرو شروع کر رہے ہیں ،احتساب کمیشن پر 70 کروڑ روپے لگانے کے باوجود کارکردگی صفر ہے تحریک انصاف احتساب کمیشن کے نام پر ظلم کر رہی ہے ان کے قول اور فعل میں تضاد ہے ۔

وہ گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ سات سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق امیدوار عظمت خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سوچ اور پاکستان تحریک انصاف کی نا اہلی کی وجہ سے لوگ ہماری طرف بڑھ رہے ہیں کچھ لوگ پاکستان کو ترقی کی راہ پر نہیں دیکھنا چاہتے اس لئے ہم پر تنقید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ خیبر پختونخوا کے مینڈیٹ پر سوار ہیں اس لئے یہاں سے آپ کو مخاطب کرتا ہوں کہ آپ اپنی جماعت کا احتساب کب کریں گے اور یہ دیکھیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناظم فرید خان کو بھی صوبے میں بلین ٹری دکھائی نہیں دے رہا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے باہر روزانہ کی بنیاد پر پاور شو لگا رہتا ہے سراج الحق اور پاکستان تحریک انصاف والے میڈیا کوریج کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک اور پاکستان کی ترقی ہندوستان سے ہضم نہیں ہو رہی دہشتگردوں کے خلاف آخری دم تک لڑ کر امن قائم کریں گے قیام امن ساری قوم کا مسئلہ ہے ہر پاکستانی اس میں اپنا کردار ادا کرے اور شہری انٹیلی جنس اداروں سے تعاون کریں ہم ڈرنے والے نہیں عدم استحکام نہیں ہونے دینگے پشاور میں بم دھماکہ عدلیہ کو ڈرانے کے لئے کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کی مذمت کرتا ہوں اور دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے کچھ عناصر ملکی نظام کو خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں طورخم بارڈر بند کرنے سے دہشتگردی میں کمی نہیں آئیگی انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کو جاری رہنا چاہئے دہشتگردوں سے آخری حد تک لڑتے رہیں گے دہشتگرد سیدھا حملہ نہیں کرتا یہاں دہشتگردوں کو پناہ دینے والے موجود ہیں اور میں ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم متحد ہے جنگ پاکستان کے عوام کی ہے سو ہم ہی لڑیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات