دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارا عزم کمزور اور حوصلے پست نہیں ہونگے اور پاکستانی قوم ڈٹ کی دہشت گردی کا مقابلہ کریگی،چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا شمولیتی جلسہ سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 22:02

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارا عزم کمزور اور حوصلے پست نہیں ہونگے اور پاکستانی قوم ڈٹ کی دہشت گردی کا مقابلہ کریگی۔ عمران خان ملک کے غریب عوام کیلئے امید کی واحد کرن ہے۔جو کہ اپنی ذات کی بجائے غریب عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

برسراقتدار آکر ملک کی خارجہ پالیسی پر خصوصی نظر ثانی اور ملک کو بدامنی سے پاک بنا دیگی۔وہ یوسی کوٹ جونگڑہ کے علاقے خیر آباد میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کر ررہے تھے۔

(جاری ہے)

جس سے ممبر ضلع کونسل مردان خطیب الرحمٰن تنولی،تحصیل کونسلر اختر گل،صوبائی رہنما جلال خان خٹک،ناظم لیاقت علی،کونسلر مقدرشاہ نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر ناظم لیاقت علی،محمد نثار خان،اعتبار خان فوجی،دوست محمد،شاہنواز،حاجی فقیر گل،بلال خان حاجی ابرار خان، حبیب گل، مختیار خان، سید ملوک،سربلند، محمد آیاز، اور حاجی حبیب سید نے اپنے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی۔

پی ٹی آئی کے صونائی رہنما جلال خان خٹک نے بھی خیر آباد میں سرکاری سکول کے قیام کیلئے مفت اراضی دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :