تھانہ گوالمنڈی پولیس کی کارروائی پتنگ فروش گرفتار قبضے سے 25 پتنگیںاور15چرخیاں برآ مد

ہفتہ 18 فروری 2017 22:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) تھانہ گوالمنڈی پولیس نے نسبت روڈکے علاقہ سے پتنگ فروش ندیم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 25 پتنگیںاور15چرخیاں برآ مد کر کے ملزم کے خلاف کائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایت دیں کہ شہر میںجان لیوا کھیل پتنگ سازی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جائے جس پر ایس پی سٹی محمد نوید نے ا ن جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ ایس ایچ اوگوالمنڈی طاہر محمود نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ نسبت روڈ کے علاقہ میں چھاپہ مار کرپتنگ فروش ندیم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :