راولپنڈی،تھانہ وارث خان کے علاقہ میںکاروائی ، جھنگ سے لایا گیا 4 من مضر صحت گوشت قبضہ میں لے لیا گیا ، 2ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 22:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) محکمہ لائیو سٹاک نے وارث خان کے علاقہ میںکاروائی کے دوران جھنگ سے لایا گیا 4 من مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر 2ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیامحکمہ لائیوسٹاک کے حکام کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پرعلی الصبح تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک الٰہی بخش میں کی گئی،جس کے دوران کیری وین پرجھنگ سے راولپنڈی لایا گیا 4 من مضر صحت گوشت قبضہ میں لیا گیا،کاروائی کے دوران2 ملزمان سرفراز اور زاہد کو گرفتار کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا جنکے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ قبضہ میں لیا گیا گوشت جلا کر تلف کر دیا گیا ہے، تلف کیا گیا گوشت راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں فروخت کیلئے سپلائی کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :