دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے کوششیں کررہی ہے ، آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے، دہشت گرد اپنی زندگی کی آخری سکسیاں لے رہے ہیں ، ان کو طاقت سے کچل کر رکھ دیں گے ،دہشت گردی سے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، اس سے منصوبہ متاثر نہیں ہوگا ،سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک کو ایک مضبوط بنیاد ملی چکی ہے ،اس کی وجہ سے پاکستان کینیڈا سے بڑی معاشی قوت بن کر سامنے آرہاہے، حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے ،اس سے حکومت کو خاطر خواہ نتائج ملے ہیں

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کی خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 فروری 2017 22:17

سیالکو ٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے سی پیک منصوبہ کو ناکام بنانے کیلئے جو کوششیں کی جارہی ہیں اس سے یہ منصوبہ متاثر نہیں ہوگا ،سی پیک منصوبہ کی وجہ سے ملک کو ایک مضبوط بنیاد ملی چکی ہے ،اس کی وجہ سے پاکستان کینیڈا سے بڑی معاشی قوت بن کر سامنے آرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ جس سے حکومت کو خاطر خواہ نتائج ملے ہیں۔آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھی دی ہے۔ حکومت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملکر ملک میں فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے کوشش کررہی ہے تاکہ دہشت گرد اپنے منطقی انجام تک پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اب دہشت گرد اپنی زندگی کی آخری سکسیاں لے رہاے جس سے حکومت برزور طاقت کچل کر رکھ دے گی۔

ہمیں اسلام کے نام پر دہشت گردوں کی ضرورت نہیں بلکہ اسلام کے نام کے اصل پیغام امن کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں خواجہ صفدر میڈیکل کالج کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کالج نے اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے انہوں نے کہا ہم نارووال میں میڈیکل کالج قائم کیا ہے خواجہ محمد صفدر کالج کو نارووال میں کاپی کرنے لگے ہیںخواجہ محمد صفدر میڈیکل کا قیام ترقی اور خوشحالی کی نئی منزل اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک بھر میں تعلیم عام کرنے کیلئے ہر ضلع کی سطح پر یونیورسٹیاں کا قیام عمل میں آرہی ہے۔

اور امریکہ کے تعاون سے 20ہزار طلبہ کو پی ایچ ڈی کروائی جارہی ہے۔ جس سے ملک میں زبردست تعلیمی انقلاب برپا ہورہاہے۔ اانہوں نے کہا کہ ہم ملک میں بے شمار انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مراکز قائم کررہے ہیں۔ جس سے ملک میں خوشحالی کے لئے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں تحقیق کے ذریعے نوبل انعام حاصل کرنے ہیں نہ کہ دہشت گردی کرنی ہے۔

بلکہ دہشت گردوں کو شکست دیکر محبت کا پیغام عام کرنا ہے۔ اس لیے مذہبی لوگ و رہنما اپنا فریضہ سرانجام دیں اور ممبر و محراب سے امن و محبت کاپیغام عام کریں۔ اور کہا دہشت گردی ایک قومی مسئلہ ہے اگر ملک کے کسی حصہ میں بھی دہشت گرد حملہ کرتے ہیں تو یہ پاکستان پر حملہ ہے۔ ساوتھ ایشیامیں پاکستان کی ترقی کی جانب پہلا نمبر ہے۔ اور پانامہ کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے۔ اس نے حکومت کو کلین چٹ ملے گی کیونکہ عمران خان کا موقف جھوٹ پر مبنی ہے۔