کینیڈا ایشیاء بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر یقین رکتھا ہے،عمر الغبرا

ہفتہ 18 فروری 2017 22:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) کینیڈا ایشیاء بحرالکاہل کے ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر یقین رکتھا ہے۔ یہ بات کینیڈین پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت خارجہ عمر الغبرا نے بدھ کو پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان کی جانب سے ایشیاء پسیفک گروپ کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

الغبرا نے اس موقع پر کہا کہ ان کا دورہ پاکستان انتہائی مفید رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پارلیمنٹرین اور وزارت خارجہ اور داخلہ کے سینئر حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد پاک کینیڈا تعلقات کا جائزہ لینا اور عوام کے مابین رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کاروباری افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ ایشیاء پیسفک گروپ کینیڈا اور رکن ملکوں کے درمیان بات چیت کے عمل کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :